تعارف مرشد

سیّد السادات حضرت قبلہ سائیں سید غلام حسین شاہ بخاری دامت برکاتہم عالی

آپ حضرت قبلہ گل محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے ہیں جو کہ وقت کے قطب اورکامل صاحب طریقت شخصیت تھے ۔ آپ کو اس وقت کے صاحب نظر ولی نے بشارت دی تھی ایک کامل ولی کی پیدائش کی اور ظاہر نشانی بھی بتائی تھی ۔ حضرت قبلہ حضرت سائیں کی ولادت  کے بعد ظاہری طور جسم مبارک پر نشانی بھی پائی اور وقت کے ساتھ ساتھ ولایت کے اثرات ظاہر ہوتے چلے گئے۔ آپ کے والد سید گل محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار قمبر شریف کے قریب ایک گاؤں میں واقع ہے۔

آپ حضرت پیر مٹھا سائیں کے منظورِ نظر خلیفہ ہیں۔ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شہر قمبر شریف میں آپ کی درگاہ عالیہ حسین آباد مرجع خلائق ہے  ۔ جہاں شاہانِ وقت سے لیکر عوام و خواص اکتساب فیض کر رہے ہیں۔ بڑی مخلوق آپ سے مستفیض ہو رہی ہے ۔ جمہ شریف کے دن آپ کی درگاہ عالیہ پر میلے کا سماں ہوتا ہے ۔ آپ مستجاب الدعوات ہیں ۔آپ آلِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم و اولاد علی رضی اللہ عنہ ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو شاد آباد رکھے۔

اللہ تعالٰی نے سے سب سے اونچا مقام  آپ کو عطاء فرمایا ۔ اور آپ کے نورانی چہرے کی کیا شان بیان کی جائے جسے دیکھتے ہی زبان سے اللہ کا زکر بے اختیار جاری ہوجاتا ہے۔آپ کے شب و روز سالکین و عوام  الناس کے اصلاح میں گزرتے ہیں۔ تبلیغِ دین کا جزبہ ایسا ہے کہ آپ اپنی طبیعت کی پرواہ کیئے بغیر ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود جلسوں میں شرکت فرماتے ہیں اور لوگوں کی اصلاح کی خاطر دین اسلام کی سربلندی کی خاطر کئٰ کئی گھنٹوں تقریر فرماتے ہیں۔